کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں گیس بحران بے قابو ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی مایوسی کا شکار ہوگئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو انتباہی خط لکھ دیا۔خط میں ارکان اسمبلی نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہی رویہ رہا تو بلدیاتی الیکشن میں خیبر پختونخوا کی طرح کراچی میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247سے منتخب رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو لکھے گئے خط میں کہاکہ میرے
حلقے این اے 247 کراچی میں گیس کی سپلائی بالکل نہیں ہے۔آپ کو بار بار میسیج کیے لیکن آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔میرے حلقے این اے 247 میں اکتوبر سے گیس کا ایشو ہے اور پریشر انتہائی کم ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔اگر یہی رویہ رہا تو بلدیاتی الیکشن میں کے پی کی طرح کراچی میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔آفتاب صدیقی نے لکھے گئے خط میں ایک مرتبہ پھر گزارش کی ہے کہ میرے حلقے میں گیس کی کمی کا نوٹس لیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہرنے بھی وزیراعظم عمران خان اوروفاقی وزیرتوانائی حماد اظہرکوخط لکھا ہے۔راجہ اظہر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ کراچی بلخصوص میرے پورے حلقہ 97 میں گیس بحران شدید تر ہوگیا ہے، گیس بحران پر شہری سوئی گیس اور وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، صورتحال پی ٹی آئی کے ہاتھوں سے نکل رہی ہے، بلدیاتی انتخابات میں نقصان پہنچائے گی، وزیراعظم، وزیر توانائی گیس بحران پر نوٹس لیں، کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، انہیں مایوس نہ کریں۔
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…