لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف اس وقت وطن واپس آئیں گے جب پارٹی ان سے درخواست کرے گی ،ابھی وہ جہاں ہیں انہیں وہیں رہنا چاہیے ،خیبر پختوانخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے تحریک انصاف کی سیاسی تقسیم شروع ہو چکی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا نواز شریف نے واپس آکر مظالم کا سامنا ضرور کرنا ہے، جب پارٹی ان سے درخواست کرے گی وہ وطن واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سونامی کچھ وقت
کے لئے آیا اب اس کے جانے کا وقت ہوچکا ہے ،سونامی منحوس ہوتا ہے اور تھوڑی دیر کے لیے ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں تمام ضمنی انتخابات جیتے ہیں ، پہلے تو یہ کہا جاتا تھاکہ جس کی حکومت ہوتی ہے ضمنی انتخاب وہی جیتتی ہے ، اب حکومت میں کون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے ،او آئی سی اجلاس کے متعلق ایجنڈے پر سوچنا چاہیے تھا ،او آئی سی اجلاس میں کشمیر کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کرنا چاہیے تھا۔
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…