اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو 1.54ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرے گااس سلسلے میں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 6فنانسگ کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ۔ بدھ کو وفاقی وزیر اقتصادی امورعمر ایوب خان نے بھی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور اسد حیاء الدین نے دستخط کئے ،اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یے نے دستخط کئے ۔انرجی سیکٹر کی اصلاحات کیلئے 300ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے ،کے پی کے پانچ شہروں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 385ملین ڈالر ملیں گے۔معاہدے کے تحت شکار
پور تا راجن پور انڈس ہائی وے 222کلومیٹر سیکشن کیلئے 235ملین ڈالر ملیں گے،احساس پروگرام کے توسیعی فیز کیلئے 603ملین ڈالر ملیں گے ،کرم تنگی منصوبے کیلئے 5ملین ڈالر اور کے پی کے شہروں کیلئے 15ملین ڈالر مل سکیں گے ۔وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا کہ بنک کی فنانسنگ سے شاہراہوں ، سماجی ، انفراسٹرکچر اور انرجی شعبے میں بہتری آئے گی ،کوہاٹ ، مردان، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں معیار زندگی میں بہتری آئے گی ،،کے پی کے شہروں میں پانی کی فراہمی ، سیوریج، ویسٹ مینجمنٹ میں بہتری آئے گی ،ان منصوبوں سے 35لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوسکے گی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…