آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

(قدرت روزنامہ)آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار پھولنگر کے رہائشی 8 سالہ گھریلو ملازمہ بچی کی ہلاکت کا معاملہ ،قصور پولیس نے دو ملزمان کو گرفتارکر لیا، ان سے مزید ایک بچی اور بچہ برآمد کر لیا گیا . ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بچی کی ہلاکت کے واقعہ کا کل نوٹس لیا تھا .

ڈی پی او قصور نے رات ٹیمیں تشکیل کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا قصور اور گوجرانوالہ پولیس نے جوائنٹ آپریشن کرکے ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے . ت دونوں ملزمان محمد علی اور احمد شکیل کو گوجرانولہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ تیسرے ملزم عثمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں پر تشدد کرنے والے درندہ صفت انسان کسی رعایت کے مستحق نہیں . آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور کو مقدمہ کی خود پیروی کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد کیے جانے والے دونوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدد سے والدین کے حوالے کیا جا رہا ہے . واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز گھریلو ملازمہ کو تشدد کے ذریعے قتل کر دیا گیا تھا، چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے پھولنگر کی رہائشی گھریلو ملازمہ پر تشدد کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی تھی، سارہ احمد کے مطابق پھولنگر کی رہائشی 8 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر مالکان کے تشدد سے جاں بحق ہوئی 8سالہ مصباح گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی بچی کے والدین کے مطابق مالکان تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مردہ حالت میں بچی کو گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے قبل ازیں لاہور کے علاقے گجرپورہ میں شادی سے انکار پر ناکام عاشق نے محبوبہ کے گھر کے باہر جا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، مقتول کی شناخت افضال بٹ کے طور پر ہوئی، پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے . .

متعلقہ خبریں