نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

(قدرت روزنامہ)نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب
ای الیون واقعہ لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور بلیک میلنگ کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آئندہ سماعت پر متاثرہ لڑکے اور لڑکی کو طلب کر لیا ،لڑکا اور لڑکی دونوں کو 4 جنوری کو بیان قلمبند کروانے کے لیے عدالت نے طلب کیا ہے ،عدالت نے کہا کہ متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے بیان کے بعد ان پر وکلاء کی جانب سے جرح کی جائے گی، ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے طلبی کے احکامات جاری کیے

مقدمے میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں مقدمے میں اب تک 15 گواہوں کے بیانات قلمبند اور جرح مکمل ہو چکی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کو کیس کا ٹرائل 28 فروری تک مکمل کرنے کا وقت دیا ہے لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور بلیک میلنگ کا کیس تھانہ گولڑہ میں درج ہے

ملزم عثمان مرزا و دیگر کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، متاثرہ لڑکی اور لڑکے کی شادی ہو گئی ہے،

موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں۔

قبل ازیں ای الیون لڑکے لڑکی پر جنسی تشدد کا کیس،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مرکزی ملزم عثمان مرزا کے والدین کی درخواست پر سماعت کی،مرکزی ملزم عثمان مرزا اور محب بنگش کے والدین کی ملاقات نہ کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست گزاروں کے پاس متبادل فورم ہونے کی وجہ سے درخواست نمٹا دی،ملزم کے والدین کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملزمان سے والدین کی جیل میں ملاقات نہیں کرائی جا رہی، جیل میں ملاقات نا کرانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے کہا کہ آپ متعلقہ مجسٹریٹ کی کورٹ میں درخواست دائر کر سکتے ہیں،

Recent Posts

ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت…

6 mins ago

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا؟ پتہ چل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا سٹار…

32 mins ago

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ حیران پریشان ہوگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی…

36 mins ago

کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے…

38 mins ago

غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مختلف ممالک میں ناقص اور غیر معیاری چاولوں کی ایکسپورٹ کے حوالے…

47 mins ago

کہیں چار لوگوں کا قافلہ بھی نظر نہیں آیا، ہم تو بہت پرسکون اور چِل ہیں: عظمیٰ بخاری کا اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر رد عمل

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں…

48 mins ago