ہانیہ عامر کا علی رحمٰن سے شادی کی خواہش کا اظہار

(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکار علی رحمٰن سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمیں معروف شخصیات کی نت نئی ویڈیوز اور مختلف انکشافات سُننے کو ملتے ہیں جن کے بعد صارفین کی جانب سے کبھی ان ستاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی خوب سراہا بھی جاتا ہے۔

اب گزشتہ روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں میزبان کی جانب سے اداکارہ سے ایک ایسا دلچسپ سوال پوچھا گیا کہ وہ جواب دینے کے لیے سوچ میں پڑ گئیں۔

ہانیہ عامر کو تین اداکاروں کے نام دیے گئے جن میں شہریار منور، علی رحمٰن اور اذان سمیع خان کا نام شامل تھا۔

ہانیہ اور عاصم کی نجی زندگی میں نہ گُھسیں: عُمیر وقار کا صارفین کو مشورہ

اداکارہ سے پوچھا گیا کہ ’آپ ان تینوں اداکاروں میں سے کس کا قتل کریں گی، کس سے شادی کریں گی اور کس کے ساتھ ڈیٹ کریں گی؟‘

سوال سُن کر پہلے تو ہانیہ عامر سوچ میں پڑگئیں، اُنہوں نے کہا کہ مجھے اس سوال کا جواب سمجھ نہیں آرہا ہے۔

میں عفان وحید سے شادی کرنا چاہوں گی: رمشا خان

طویل سوچ کے بعد ہانیہ عامر نے کہا کہ ’میں شہریار منور کا قتل کرنا چاہوں گی کیونکہ میں اُن کو ٹھیک سے جانتی نہیں ہوں۔‘

ہانیہ عامر نے کہا کہ ’اگر اذان سمیع خان، مجھے ڈیٹ کی پیشکش کریں گے تو میں اُن کے ساتھ جانا چاہوں گی۔‘

اداکارہ نے شادی کے حوالے سے کہا کہ ’میں اداکار علی رحمٰن سے شادی کرنا پسند کروں گی کیونکہ میرے بیسٹ فرینڈ ہیں۔‘

موقع ملا تو ہانیہ اور عاصم کی صلح کرواؤں گا: علی عباس

واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Recent Posts

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

2 hours ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

2 hours ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

2 hours ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

2 hours ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

3 hours ago