ہراساں کرنے والے سینیٹ کے ملازم کی ویڈیو لِیک کرنے والی خاتون کون ہیں؟

(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر اسلام آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے والے سینیٹ کے ملازم کی وائرل ویڈیو کے معاملے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر زوبیہ خورشید راجہ نامی ایک خاتون نے 20 دسمبر کو اپنے ساتھ پیش آئے اس ناخوشگوار واقعے کی مختصر ویڈیو شیئر کی اور واقعے کی تفصیل بھی بتائی۔

زوبیہ کے 20 دسمبر کو کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق یہ خوفناک واقعہ اُن کے اور اُن کی دوستوں کے ساتھ F6 پر پیش آیا۔

خاتون کا ٹوئٹ میں بتانا تھا کہ ہم وہاں اے ٹی ایم استعمال کرنے گئے اور محسوس کیا کہ پارکنگ میں موجود شخص ویڈیو بنا رہا ہے، جب ہم نے اس سے فون میں ویڈو دیکھنے کے لیے فون مانگا تو اس نے ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا اور وہاں سے بھاگ گیا۔

زوبیہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق وہ فلاحی کاموں میں مصروف رہتی ہیں اور ایک این جی او سے وابستہ ہیں۔

زوبیہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 70 ہزار سے زائد فالوورز ہیں اور وہ ٹوئٹر پر کافی فعال بھی رہتی ہیں۔

زوبیہ کے ٹوئٹ پر اسلام آباد پولیس نے بھی فوری اس پر ایکشن لیا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے والا رانا اظہر سینیٹ کی قانون سازی برانچ کا گریڈ 18 کا ملازم ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

6 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

6 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

6 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

7 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

8 hours ago