ثناء خان نے غلاف ِکعبہ سینے کی سعادت حاصل کر لی

(قدرت روزنامہ)شوبز کی چکا چوند روشنیوں کو چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے غلافِ کعبہ کی سلائی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

ثناء خان آج کل اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، اس دوران ثناء خان عمرے سمیت حرم میں مختلف سعادتیں حاصل کر رہی ہیں۔

ثناء خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ’کِسوا‘ ( خانہ کعبہ کا غلاف) پر سونے کی تاروں سے کڑھائی کرتے ہوئے نظر آ ر ہی ہیں۔

ثنا ء خان نے اپنی اس ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اُنہو ں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اتنی سعادتوں بھری گھڑی اُن کی قسمت میں لکھی ہوئی ہے کہ وہ کسوا کو چھوئیں اور اُس پر کڑھائی کریں گی۔‘

ثناء خان کا مزید لکھنا تھا کہ ’اللّٰہ بہت مہربان ہے۔‘

ثناء خان کی جانب سے اپنی اس پوسٹ پر اپنے شوہر سمیت سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

Recent Posts

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

25 mins ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

28 mins ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

37 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

41 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

52 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

1 hour ago