پی ٹی آئی کی مقبولیت 2018 والی ہوتی تو کبھی شکست نہ ہوتی، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی

(قدرت روزنامہ)سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد کا کہنا ہے کہ ہمیں شکست کو تسلیم کرلینی چاہیئے، اگر ہماری مقبولیت 2018 ء والی ہوتی تو ہمیں شکست نہ ہوتی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد نے کہا کہ ہمیں شکست کی وجوہات کا جائزہ لینا چاہیئے، شکست کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں، امیدواروں کا غلط چناؤ بھی ہوسکتا ہے۔

احمد جواد کاکہنا تھا کہ پارٹی کی لیڈر شپ کی طرف سے غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں 2023 ء کے انتخابات کی تیاری کیلئے شکست کی وجوہات درست کرنے کا موقع ملا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم اپنی اب بھی 2018 ء والی مقبولیت سمجھتے ہیں تو یہ ہماری خام خیالی ہوگی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کی اپ سیٹ شکست پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نالائقیوں کے سبب ہارے ہیں، الیکشن میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو کامیابی ملی جبکہ ارکان اسمبلی کے رشتہ داروں کو شکست کا سامناکرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پہلے مرحلے کے نتائج سے سبق سیکھنا ہو گا، آئندہ سفارش یا رشوت ستانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Recent Posts

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی…

5 mins ago

“بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں…

7 mins ago

پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے…

15 mins ago

خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور

تہران(قدرت روزنامہ)ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے 5 سال بعد نماز جمعہ…

17 mins ago

ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف…

27 mins ago