شہریت چھوڑنے سے متعلق تمام دستاویزات جمع ہیں،سینیٹر فیصل واوڈا

جو کچھ میرے ہاتھ میں تھا وہ الیکشن کمیشن میں پیش کردیاہے، امید ہے کہ فیصلہ میرے حق میں آئیگا، رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا گفتگو اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہریت چھوڑنے سے متعلق تمام دستاویزات جمع ہیں،جو کچھ میرے ہاتھ میں تھا وہ الیکشن کمیشن میں پیش کردیاہے، امید ہے کہ فیصلہ میرے حق میں آئیگا . الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ میری کامیابی سے اپوزیشن کو ناکامی ہوگی اور میرے خلاف کیس سیاسی بنیادوں پر فائل ہواہے .

دوہفتے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کے لیے فیصل واڈا کی انٹراکورٹ اپیل بھی خارج کردی تھی اور الیکشن کمیشن کو کیس کا فیصلہ 2 ماہ میں سنانے کا حکم برقرار رکھا تھا . واضح رہے کہ درخواست کے مطابق فیصل واڈا 2018 الیکشن میں نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے دوہری شہریت رکھتے تھے اور نامزدگی فارم جمع کراتے وقت جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا . سنگل بینچ کے فیصلے میں تمام قانونی پہلوں کا جائزہ نہیں لیا گیا . درخواست میں استدعا کی گئی سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم کرکے فیصل واڈا کو دوہری شہریت چھپانے اور جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر نااہل کیا جائے . . .

متعلقہ خبریں