شہریت چھوڑنے سے متعلق تمام دستاویزات جمع ہیں،سینیٹر فیصل واوڈا

جو کچھ میرے ہاتھ میں تھا وہ الیکشن کمیشن میں پیش کردیاہے، امید ہے کہ فیصلہ میرے حق میں آئیگا، رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا گفتگو
اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہریت چھوڑنے سے متعلق تمام دستاویزات جمع ہیں،جو کچھ میرے ہاتھ میں تھا وہ الیکشن کمیشن میں پیش کردیاہے، امید ہے کہ فیصلہ میرے حق میں آئیگا۔ الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ میری کامیابی سے اپوزیشن کو ناکامی ہوگی اور میرے خلاف کیس سیاسی بنیادوں پر فائل ہواہے۔ دوہفتے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کے لیے فیصل واڈا کی انٹراکورٹ اپیل بھی خارج کردی تھی اور الیکشن کمیشن کو کیس کا فیصلہ 2 ماہ میں سنانے کا حکم برقرار رکھا تھا۔ واضح رہے کہ درخواست کے مطابق فیصل واڈا 2018 الیکشن میں نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے دوہری شہریت رکھتے تھے اور نامزدگی فارم جمع کراتے وقت جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔ سنگل بینچ کے فیصلے میں تمام قانونی پہلوں کا جائزہ نہیں لیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم کرکے فیصل واڈا کو دوہری شہریت چھپانے اور جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر نااہل کیا جائے۔

Recent Posts

حکومت کا پہلے مرحلے میں 2400 میگا واٹ کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی…

8 mins ago

ڈرا دھمکا کر صلح نامہ پر دستخط کروائےگئے، پیرکی حویلی میں قتل بچی کی والدہ کا انکشاف

خیر پور(قدرت روزنامہ)رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد کے باعث تڑپ تڑپ…

16 mins ago

کراچی دھماکے کے شبہے میں خاتون گرفتار، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے…

26 mins ago

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

40 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago

پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں،…

2 hours ago