کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو کسی اور کے علاقوں میں لیز اپلائے کرنے سے منا کریں سابق وزیر اعلی جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں اپنے سرکاری اہلکاروں کو لیکر جا رہے ہیں اور خدانخواستہ اگر کوئی معاملہ ہوا تو اس کی پوری ذمداری قدوس بزنجو پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقوں میں ٹرانسفر پوسٹنگ، سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا اور محکموں کی تباہی کسی صورت قبول نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ موجودہ حکومت مثبت اقدامات کرے گی لیکن حالیہ معاملات سے صرف یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ایجنڈا کچھ اور ہے اور جلدی جلدی میں محکموں میں پوسٹنگز میں غیر ضروری دلچسپی سے غیر یقینی صورتحال بنائی جارہی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…