عمران صاحب شہباز شریف کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح چھوڑیں، گھر جانے کی منصوبہ بندی کریں، عوام کو آپ کی جھوٹی تختیاں نہیں بلکہ رخصتی چاہئیے،ترجمان (ن) لیگ کا بیان
لاہور(قدرت روزنامہ)ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نالج پارک کا افتتاح 2014 میں شہباز شریف کر چکے، ، ڈی ایچ اے لاہور میں نالج پارک اکتوبر 2014 میں مسلم لیگ(ن)کے دور میں بنا اور افتتاح ہوا تھا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب شہباز شریف کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح چھوڑیں، گھر جانے کی منصوبہ بندی کریں، عوام کو آپ کی جھوٹی تختیاں نہیں بلکہ رخصتی چاہئیے، صبح و شام نواز شریف اور شہباز شریف پر الزام لگا، جھوٹے مقدمات بنا اور ان کے منصوبوں پر تختیاں لگا، نالج پارک کے لئے زمین کا حصول، منصوبہ بندی اور تمام کام وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 2014 میں مکمل کر چکے ہیں، نالج پارک کے ساتھ اٹلی کی یونیورسٹی کے اشتراک سے یونیورسٹی کے قیام کا معاہدہ شہباز شریف کر چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی بنائی ای لائبریری کے منصوبہ اور اشتہار بھی چرانا شروع ہوگئے، 2017 قذافی اسٹیڈیم سمیت پنجاب میں 21 ای لائبریریز بنائی گئیں تھیں، عمران صاحب نے شہباز شریف کی بنائی ہوئی تمام لائبریریاں بند کر دیں، عمران صاحب نے لائبریریوں کے منصوبے کی نیب تحقیقات شروع کرائی اور فنڈز بند کرا دیئے، دسمبر 2021 میں نیب کو کوئی کرپشن نہ ملنے پر کیس بند کرنا پڑا، عمران صاحب صرف نواز اور شہباز کے منصوبوں کی تختیاں بدل کر لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…