پشاور میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پولیس اہلکار کا ساتھی چیک پوسٹ کے قریب نماز پڑھنے میں مصروف تھا کہ اس دوران پیدل آنے والے ایک شخص نے چیک پوسٹ کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کر دی
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار گلفراز خان باڑہ قدیم چیک پوسٹ پر تعینات تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی چیک پوسٹ کے قریب نماز پڑھنے میں مصروف تھا کہ اس دوران پیدل آنے والے ایک شخص نے چیک پوسٹ کے اندر داخل ہو کر کانسٹیبل گلفراز خان کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی توڑ گیا۔فائرنگ کرنے والے دہشتگرد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کو دوسرے ساتھی کی معاونت حاصل تھی جس نے چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کی تھی اور واردات کے بعد دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ نائن ایم ایم پستول سے کی گئی جس کے خول برآمد کر لیے گئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

وزیراعلی خیبرپختونخوا ساری حدود پار کررہے ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی ساری…

6 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین ہوگیا

پاکپتن (قدرت روزنامہ) پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

25 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث مینار پاکستان…

26 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج سے منگل تک تیز ہواؤں…

29 mins ago

بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت کے اعلان پر ڈاکٹر شہبازگل کا موقف بھی آگیا

  نیویارک (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج…

31 mins ago

وفاقی حکومت نے معاشی بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے معاشی بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی جسے منظوری…

35 mins ago