خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے پر تحریک انصاف نے امیدیں پنجاب سے باندھ لیں
ملاقات کے دوران حلقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے . وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے دروازے آپ سب کیلئے ہیں، وزیر اعظم کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے . عثمان بزدار نے کہا کہ کبھی کسی سے ناانصافی کی نہ کریں گے،انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں . عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی کوشش کی، اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے . وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، ماضی کی حکومتوں نے دعوے زیادہ کیے اورکام کم کیے . عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے نمائشی منصوبے شروع کرکے عوام کی ضروریات کو نظر انداز کیا، ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا . عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے، ہماری حکومت نے تین برس کے دوران عوامی فلاح کے بے شمار پراجیکٹس شروع کیے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے . واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عثمان بزدار نے لیگی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی تھی . . .