خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے پر تحریک انصاف نے امیدیں پنجاب سے باندھ لیں

بلدیاتی انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’’ہوم ورک‘‘ شروع کر دیا‘عثمان بزدار کی (ن) لیگ کے مزید ناراض ارکان اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق رکن اسمبلی خواجہ داؤد سلیمانی‘ محمد لطیف نذر اور سردار محمد محی الدین خان کھوسہ سے ملاقات
حلقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت
لاہور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے پر تحریک انصاف نے اپنی امیدیں پنجاب سے باندھ لیں ‘بلدیاتی انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’’ہوم ورک‘‘ شروع کر دیا‘عثمان بزدار نے (ن) لیگ کے مزید ناراض ارکان اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کر کے حمایت حاصل کرنے کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سابق رکن اسمبلی خواجہ داؤد سلیمانی، محمد لطیف نذر اور سردار محمد محی الدین خان کھوسہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران حلقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے دروازے آپ سب کیلئے ہیں، وزیر اعظم کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ کبھی کسی سے ناانصافی کی نہ کریں گے،انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی کوشش کی، اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، ماضی کی حکومتوں نے دعوے زیادہ کیے اورکام کم کیے۔عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے نمائشی منصوبے شروع کرکے عوام کی ضروریات کو نظر انداز کیا، ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے، ہماری حکومت نے تین برس کے دوران عوامی فلاح کے بے شمار پراجیکٹس شروع کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عثمان بزدار نے لیگی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔

Recent Posts

جامعہ لسبیلہ ہاسٹل فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ طلبا کیلئے تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے،بی ایس ایف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے…

2 mins ago

بولان ، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

11 mins ago

حکومت بلوچستان نے ملازمین کی پروموشن اور نئی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کا اختیار آئی ایس آئی کو دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میںگریڈ 19یا اس سے زائد پر افسران کی ترقی ،…

18 mins ago

بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل…

42 mins ago

پاکستان سے ایک سال کیلئے 3.2 ارب ڈالر غیر ملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 3.2 ارب ڈالر کے ایک سال کے لیے غیر ملکی قرض…

49 mins ago

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

55 mins ago