گیس بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ،پاکستان ریفائنری اور بائیکو بند ، نیشنل ریفائنری کے بھی بند ہونے کا خطرہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)اٹک ریفائنری کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) عادل خٹک نے وزارت توانائی اور پیٹرولیم کی منصوبہ بندی پر سوال اٹھا دیے۔عادل خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان ریفائنری اور بائیکو بند ہو چکی ہیں، نیشنل ریفائنری کے بھی بند ہونے کا خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تین چار دن ہم سے فرنس آئل اٹھایا گیا مگر اب پھر دو دن سے نہیں اْٹھا رہے ہیں، ایک پلانٹ ہم بند کر چکے ہیں اور اگر یہی صورت حال رہی تو دوسرا بھی بند کرنا پڑ سکتا ہے۔ سی ای او اٹک ریفائنری نے کہا کہ اللہ نہ کرے ہمیں پوری ریفائنری بند کرنی پڑے جس سے گیس کا بحران شدید ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت لوکل ریفائنریز سے فرنس آئل لے نہیں رہی، اوپر سے فرنس آئل درآمد کر لیا، اب بھی فرنس آئل کا ایک جہاز پورٹ پر کھڑا ہے۔

Recent Posts

جامعہ لسبیلہ ہاسٹل فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ طلبا کیلئے تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے،بی ایس ایف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے…

6 mins ago

بولان ، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

15 mins ago

حکومت بلوچستان نے ملازمین کی پروموشن اور نئی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کا اختیار آئی ایس آئی کو دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میںگریڈ 19یا اس سے زائد پر افسران کی ترقی ،…

22 mins ago

بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل…

46 mins ago

پاکستان سے ایک سال کیلئے 3.2 ارب ڈالر غیر ملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 3.2 ارب ڈالر کے ایک سال کے لیے غیر ملکی قرض…

53 mins ago

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

59 mins ago