اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا حکومتی مشینری میں جدت لارہے ہیں جس کے ذریعے اب کوئی بھی شخص اپنا پاسپورٹ کا اجرا ایک ہی دن میں کروا سکتا ہے ۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑی خبردیتے ہوئے کہا کہ اب ہر عام شہری اپنے پاسپورٹ کا اجرا صرف ایک ہی دن میں کروا سکتا ہے جس کی فیس 10ہزار کے قریب ہو گی ،انہوں نے کہا صرف 24 گھنٹوں میں پاسپورٹ بنا کر دینگے ۔شیخ رشید کا کہنا تھا جعلی شناختی کارڈ کی بہت سی شکایات تھیں
جس کیلئے نادرا میں ایک مکمل کریک ڈائون کیا گیا اور ہزاروں افراد کیخلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ،اس سلسلے میں 136 افسروں کو برطرف کیا گیا ،90 افسروں کیخلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت میں نادرا کا 10 سالہ گند صاف کر رہے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ پندرہ اگست سے اب تک بیس ہزار لوگ افغانستان سے پاکستان آئے ہیں جبکہ چھ ہزار گئے ہیں ، چمن بارڈر پر آئی بی ایم ایس کے چھ ٹرمینل فراہم کردیے ہیں ، ہم نے طورخم اور چمن پر بھی نادرا کی گاڑیاں کھڑی کی ہوئی ہیں ، پینڈورا پیپرز میں کچھ نہیں نکلا یہ نام تو پہلے بھی چل رہے تھے ، افغانستان سے آنیوالوں کیلئے تین ہفتوں تک آن لائن کیا جائیگا۔
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…