(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کا کہنا ہےکہ پاکستان آئی ٹی انقلاب کے لیے آئیڈیل ملک ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کاافتتا ح کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم آئی ٹی میں تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں ، پاکستان آئی ٹی میں پیچھے رہ گیا،کوشش ہے ٹیکنالوجی کا پاکستان فائدہ اٹھائے، ٹیکنالوجی زونز سےایکسپورٹس بڑھائیں گے،روزگارپید اکریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا مسئلہ روزگار اور ایکسپورٹس کا ہے، ہم نے ملک میں ایکسپورٹس پر کبھی زور نہیں دیا، ہمیں 20 بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ، ملک کی ایکسپورٹ بڑھنے سے خوشحالی آتی ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ اوپر کی کرپشن سے ملک کی دولت باہر چلی جاتی ہے، بھارت میں آئی ٹی ایکسپورٹ کوفروغ حاصل ہے ، چین نے 40 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، چین نے بہترین اندازمیں معیشت کومضبوط بنایا، ملکی پیداوار پرزوردیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ آج مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، باہر سے چیزیں امپورٹ کرتے ہیں تو مہنگائی ہوتی ہے، ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ، ڈالر اوپر جائےتو قرض بڑھتا ہے،حکومت کوادائیگی کرنی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیو ں کیلئےکاروبار میں آسانی ہو، لیکن ہم نے ابھی تک کوئی ایسا میکانزم نہیں بنایا کہ کوئی یہاں آکر کام کرے، چین نے بھی سب سے پہلے اپنے بیرون ملک مقیم افراد سے سرمایہ کاری شروع کی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بھی ٹیکنالوجی زون کا آغاز کیا ہے تاکہ دنیا کے ساتھ پاکستان کو ترقی دیں اور نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کر سکیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…