کابل / پشاور (قدرت روزنامہ) افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا ۔پاکستان اب تک افغان سرحد کے ساتھ 2600 کلومیٹر طویل باڑ لگا چکا ہے ۔عرب نیوز کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے بدھ کے روز سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ طالبان نے اتوار کو پاکستانی فوج کو ننگر ہار کی سرحد پر باڑ لگانے سے روکا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر حالات کنٹرول میں ہیں اور کوئی کشیدگی نہیں ہے۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں طالبان جنگجوؤں کو سرحدی باڑ قبضے میں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ موقع پر موجود سینئر طالبان حکام اپنی چیک پوسٹوں میں موجود پاکستانی فوج کے جوانوں کو باڑ نہ لگانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھی نظر آئے۔
روئٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کرسکی۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ طالبان کے دو عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ واقعے کے بعد پاکستانی فوج اور طالبان آمنے سامنے آگئے اور سرحد پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…