آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ:جوانوں سےملاقات،بلند حوصلوں پرسلام عقیدت پیش

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ:جوانوں سے ملاقات،سلام پیش کیا ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، ایل او سی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کوٹ کٹیرہ سیکٹر میں افسروں، جوانوں سے ملاقات کی اور جنگی تیاری جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام خطرات اور ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل چوکس اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔ایل اوسی پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی انتہائی اہم ہے۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کی آئینی عدالت کے قیام پر مشروط آماد گی، نیا مسودہ تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام نے آئینی ترمیم کا اپنا مسودہ تیار کر لیا۔ مولانا…

3 mins ago

تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل گرفتار افغان شرپسندوں کے بیانات سامنے آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل گرفتار افغان شرپسندوں کے…

6 mins ago

دھرنے کی سازش کو دہرانے کی اجازت نہیں دوں گا، وزیراعظم شہبازشریف

پھونکوں اور جادوٹونے سے کسی قوم نےترقی نہیں کی، وزیراعظم شہبازشریف اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم…

7 mins ago

پاکستان کے ورسٹائل اداکار مظہرعلی انتقال کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹیلی ویژن ڈراموں افشاں ،شاہین، کالی دیمک اور کانچ کی گڑیا سے شہرت حاصل…

10 mins ago

نان فائلرز کے خلاف 14 اکتوبر کے بعد قانونی کارروائی ہو گی، ایف بی آر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سال 2024 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں…

13 mins ago

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توشہ خانہ 2 کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ…

21 mins ago