پولیس کے مطابق ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر بلاتے اور نشہ آور اشیا پلا کر زیادتی کا نشانہ بناتے اور انکی ویڈیو اور تصاویر بناتے تھے . پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ملزمان ہدا یت ا للہ اور خلیل کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ائیرپورٹ سے ملحقہ نجی ہاسنگ اسکیم کے ایک مکان سے منشیا ت برآمد کی گئی . جیوز نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ برآمد منشیا ت میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں جبکہ ملزمان کے خلا ف منشیات کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا . تاہم اب تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لڑکیوں کو نشہ آور اشیا پلا کر زیادتی کا نشانہ بناتے اور انکی ویڈیو اور تصاویر بناتے تھے . واضح رہے کہ ملزمان ہدایت اللہ اور اس کا بھائی نوجوان لڑکیوں سے زیادتی کر کے ان کی شر مناک ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں . ملزمان کیخلاف نوکری کا جھانسہ دے کر نازیبا ویڈیو بنانے کے 2 مقدمات درج کیے گئے تھے جبکہ بعد ازاں منشیات فروشی کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیاگیا . پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو عدالت نے تینوں مقدمات میں جوڈیشل کر کے جیل بجھوا دیا ہے . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ویڈیو اسکینڈل کیس میں مزید پیشرفت،ملزمان کی جانب سے لڑکیوں کو نوکری کاجھانسہ دیکر بلاتے اور پھر نشہ آور اشیاء پلا کر زیادتی کانشانہ بناتے اور ویڈیوز وتصاویر بنانے کاانکشاف ہواہے . کوئٹہ میں لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر انکی نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں گرفتار ملزمان کیخلاف ہر گزرتے دن کیساتھ ایک نئی پیشرفت سامنے آ رہی ہے .
متعلقہ خبریں