ویڈیو اسکینڈل کیس میں مزید پیشرفت، ملزمان کی جانب سے سنگین انکشافات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ویڈیو اسکینڈل کیس میں مزید پیشرفت،ملزمان کی جانب سے لڑکیوں کو نوکری کاجھانسہ دیکر بلاتے اور پھر نشہ آور اشیاء پلا کر زیادتی کانشانہ بناتے اور ویڈیوز وتصاویر بنانے کاانکشاف ہواہے۔کوئٹہ میں لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر انکی نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں گرفتار ملزمان کیخلاف ہر گزرتے دن کیساتھ ایک نئی پیشرفت سامنے آ رہی ہے۔پولیس کے مطابق ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر بلاتے اور نشہ آور اشیا پلا کر زیادتی کا نشانہ بناتے اور انکی ویڈیو اور تصاویر بناتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ملزمان ہدا یت ا للہ اور خلیل کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ائیرپورٹ سے ملحقہ نجی ہاسنگ اسکیم کے ایک مکان سے منشیا ت برآمد کی گئی۔جیوز نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ برآمد منشیا ت میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں جبکہ ملزمان کے خلا ف منشیات کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔تاہم اب تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لڑکیوں کو نشہ آور اشیا پلا کر زیادتی کا نشانہ بناتے اور انکی ویڈیو اور تصاویر بناتے تھے۔واضح رہے کہ ملزمان ہدایت اللہ اور اس کا بھائی نوجوان لڑکیوں سے زیادتی کر کے ان کی شر مناک ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف نوکری کا جھانسہ دے کر نازیبا ویڈیو بنانے کے 2 مقدمات درج کیے گئے تھے جبکہ بعد ازاں منشیات فروشی کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیاگیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو عدالت نے تینوں مقدمات میں جوڈیشل کر کے جیل بجھوا دیا ہے۔

Recent Posts

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

11 mins ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

23 mins ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

33 mins ago

سونا خریدنے والوں کیلئے ایک بار پھر بری خبر، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں

سونے کے بین الاقوامی نرخوں پر دباؤ کیوں ہے کراچی (قدرت روزنامہ)سونا خریدنے والوں کیلئے…

44 mins ago

ستمبر میں پاسپورٹ بنوانے کے لیئے کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاسپورٹ بیرون ملک سفر کرنے کے لیئے سب سے اہم ہوتا ہے،…

52 mins ago

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

1 hour ago