ٹیچر سے ڈپٹی کمشنر کے تبادلے ہوئے، اب علاقوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت شروع کر دی گئی ہے، جام کمال

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ضلع میں سپاہی اور ٹیچر سے لیکر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کے تبادلے ہوئے اور اب علاقوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت شروع کردی گئی کوئی جانی اور علاقائی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار قدوس بزنجو اور ضلع انتظامیہ ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا . انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کوئی جانی اور علاقائی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار قدوس بزنجو اور ضلع انتظامیہ ہوگی ضلع میں سپاہی اور ٹیچر سے لیکر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کے تبادلے ہوئے اور اب علاقوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت شروع کردی گئی ہے انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ بجٹ 2021-22 میں ان سب کو منظور کروانے میں ایک طویل اور مسلسل کوشش تھی .

یہ منصوبے ہمارے دور میں ہمارے اور وفاقی حکومت کے بہت سے غور و خوض کے بعد منظور کیے گئے تھے اور ان کی شروعات کی گئی تھی . انہوں نے ثنا بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کی پارٹی کے اراکین تو اس سیٹ اپ کو لانے اور ابھی اسے چلانے میں شامل ہیں جو کچھ بلوچستان میں ہو رہا ہے اپ لوگ اب اس میں شریک ہیں . . .

متعلقہ خبریں