بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑی تو اللہ پاک نے کیسی سعادت بخش دی ، مکہ مکرمہ میں موجود ثنا خان بارے زبردست خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابقہ اداکارہ ثناء خان ان دنوں
اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز ثناء خان نے دل موہ لینے والی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ کسوہ یعنی غلافِ کعبہ پر سونے کی تار سے کڑھائی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ثناء خان کی خوشی اس موقع پر ان کے چہرے سے عیاں تھی۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں پر مسرت لہجے میں لکھا کہ ’میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ اتنے سعادت بھرے لمحات میرے نصیب میں لکھے گا، اللہ بہت مہربان ہے‘ شادی کے بعد زندگی کا خوبصورت ترین سفر، ثنا خان کی شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی ثناء خان نے مزید کہا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کسوہ کو ایسے ہاتھ لگاؤں گی اور اس کی سلائی کروں گی‘۔ ان کی پوسٹ پر مداح بھی بے حد خوش دکھائی دیے اور ثناء اور ان کے شوہر کو آئندہ زندگی کے لیے بے حد دعائیں دیں۔ واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔ Showbiz News in Urdu

Recent Posts

غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد اور ترسیلات زر میں44 فیصد اضافہ ہوا ہے، مصدق ملک

  ملکی معیشت کی ترقی اورنئےکاروبارسےلوگوں کونوکریاں ملیں گی،مصدق ملک اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرپیٹرولیم مصدق…

2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری پرحکومت خیبرپختونخوا کا ردعمل

پشاور(قدرت روزنامہ) ڈی چوک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری…

2 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ عمران خان کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ…

2 hours ago

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی…

2 hours ago

“بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں…

2 hours ago

پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے…

2 hours ago