لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نےسال 2022ء کیلئے عام اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2022ء میں مجموعی طور پر 35 چھٹیاں ہونگی، جن میں سے 15 عام اور 20 اختیاری چھٹیاں ہونگی، 5 فروری 2022 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان کی عام
تعطیل ہوگی، یکم مئی 2022 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی، 3 سے 5 مئی 2022 عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہونگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سے 12 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہونگی، 7 اور 8 اگست کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہونگی، 14 اگست کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی، 9 اکتوبر کو عید میلاد النبیﷺ کی عام تعطیل ہوگی، 25 دسمبر 2022 کو یوم قائداعظم/ کرسمس کی عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو مسیحی برادری کیلئے یوم کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی، سال 2022 میں اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…
اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…