پاکستان اور عالمی بینک نے بجلی کی تقسیم کار ی میں بہتری کیلئے 195 ملین ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط کردیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور عالمی بینک نے بجلی کی تقسیم کاری میں بہتری کیلئے 195 ملین ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط کردیے ۔اقتصادی امورڈویژن کے سیکرٹری میاں اسد حیاء الدین تقسیم کارکمپنیوں حیسکو، میپکو اور پیسکو کے نمائندوں جبکہ عالمی بینک کے آپریشنز منیجر انجم احمد نے بینک کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کیے۔
اس منصوبے کا بنیادی مقصد حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو ) اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے اہداف والے علاقوں میں آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا اور پون بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے ایجنڈے پر پیش رفت ہے۔اقتصادی امورڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی تقسیم کاری میں بہتری کے منصوبے کا مقصد تین ڈسکوز میں نئے گرڈ سٹیشنوں کاقیام، موجودہ گرڈ سٹیشنوں کی بہتری اورنئے ترسیلی لائنوں کی تعمیرکے ساتھ ساتھ پرانی لائنوں کی بحالی وبہتری ہے، اس کے علاوہ ڈسکوز کے آپریشنز اورمحصولات میں اضافہ کیا جائیگا۔

اس منصوبے سے پاورڈویژن کو نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی 2021 کے تحت اپنے مینڈیٹ پرعمل درآمد اوربجلی کے شعبے میں اصلاحات کے نفاذ میں معاونت ملے گی۔ ترجمان کے مطابق صارفین کی بہتر خدمت کے لیے بہترنظم و نسق، تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ، حفاظتی اقدامات، اور تجارتی کارکردگی کو بہتر بنانا اس منصوبے کا خاص مقصد ہے۔ منصوبہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کو بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے نفاذ، اس کی نگرانی اور ڈسکوز کے انتظام میں نجی شراکت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ منصوبے سے کاروباری، صنعتی اور زرعی صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بہتری لائی جائے گی، سرسبز وشاداب پاکستان کے اہداف بھی اس منصوبے کے اہم حصے ہیں۔اقتصادی امورڈویژن کے سیکرٹری نے جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے موجودہ حکومت کو مسلسل تعاون فراہم کرنے پر عالمی بینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کومضبوط بنانے کیلئے مشکل حالات کے باوجود پاکستان کی حکومت نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نفاذ پر اپنی توجہ مرکوز رکھی ہے۔ انہوں نے اصلاحات کے نفاذ کو مزید تقویت دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اورکہاکہ بجلی کے شعبے میں جامع اصلاحات ہماری ترجیح ہے ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔ اسپیکر کی…

1 hour ago

’’میرے دکھ میرے ہیں…‘‘؛ ایشوریا رائے کی ڈائری کا صفحہ وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ایک صفحہ…

1 hour ago

آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا گیا تو اگلا احتجاج اسے ہٹانے کے لیے ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی سوا…

1 hour ago

پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ…

1 hour ago

اسلام آباد پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ عمران خان اور وزیراعلی کے پی پر درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران جاں بحق اسلام آباد پولیس…

2 hours ago

احتجاج کرنے والے دکانیں بند کرانے کے بجائے ٹیبل ٹاک کریں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک دن کی ہڑتال…

2 hours ago