وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں شکست کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پرانے لوگوں سے رابطے رابطوں کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابت کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد پنجاب کو بچانے کے لیے پارٹی کے پرانے لوگوں کو مدد کے لیے پکار لیا۔عمران خان نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں اعلان کیا کہ پنجاب کی قیادت پی ٹی آئی کے پرانے لیڈرز کی رہنمائی لے کر بلدیاتی الیکشن جیتنے کی پلاننگ کرے،کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کو اعتماد میں لے کر امیدوار منتخب کیے جائیں اور پی ٹی آئی ورکرز عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی تیاری ابھی سے کرنا ہوں گی۔

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کی نگرانی خود کروں گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہوم ورک جلد از جلد مکمل کیا جائے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے محاذ کے لیے 21 رکنی سپریم کمیٹی قائم کرد ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے وزیراعظم عمران خان نے 21 رکنی سپریم کمیٹی قائم کر دی جس کے بعد کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔

اس اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے جب کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنرچوہدری سرور ، وزیر بلدیات محمود الرشید، سینیٹر سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، فواد چوہدری، حماد اظہر، شفقت محمود، وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان، اسد قیصر، پرویز خٹک اور مراد سعید بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے سیاسی لائحہ طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابی معرکے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیئے جائیں گے۔ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخاب کے آگلے محاذ کے لئے قبل از وقت صف بندی کرے گی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔ اسپیکر کی…

1 hour ago

’’میرے دکھ میرے ہیں…‘‘؛ ایشوریا رائے کی ڈائری کا صفحہ وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ایک صفحہ…

1 hour ago

آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا گیا تو اگلا احتجاج اسے ہٹانے کے لیے ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی سوا…

1 hour ago

پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ…

1 hour ago

اسلام آباد پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ عمران خان اور وزیراعلی کے پی پر درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران جاں بحق اسلام آباد پولیس…

2 hours ago

احتجاج کرنے والے دکانیں بند کرانے کے بجائے ٹیبل ٹاک کریں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک دن کی ہڑتال…

2 hours ago