اپوزیشن کو اِن ہاؤس تبدیلی کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔معروف صحافی محمل سرفراز نے کہا کہ وفاق میں تبدیلی آ بھی جاتی ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔کیونکہ اگلا سال الیکشن کا ہے، اب بھی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں،دیکھتے ہیں دیگر صوبوں میں ہوتے ہیں یا نہیں۔
لیکن اس وقت حالات بہت مشکل ہیں، ملک مشکل صورتحال میں ہے، معیشت کا بھی برا حال ہے تو ایسے میں اپوزیشن کو ان ہاؤ تبدیلی لانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ ن لیگ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں لانا چاہتی،کیونکہ وہ کہتے ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہمیں سوٹ کرتے ہیں،تو ہمیں کوئی ایسا قدم اٹھانے کی ضرورت کیا ہے جس کوئی مضبوط امیدوار سامنے آئے اور ہمیں اگلے الیکشن میں مشکل ہو۔

ن لیگ ایسا سوچتی ہے کہ عثمان بزدار کو کہیں نہیں جانا چاہئیے۔یہاں واضح رہے کہ ان دنوں ڈیل کی خبریں ایک بار پھر گردش کر رہی ہیں۔تاہم بتایا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ڈیل کی کوششوں کے پہلے مرحلے میں بریک تھرو نہ ہو سکا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق نواشریف نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے کڑی شرائط رکھ دیں۔نوازشریف نے شرط رکھی کہ پہلے حکومتی اتحادیوں کو الگ کریں۔
انہوں نے شرط رکھی کہ حکومتی اتحادیوں کے الگ ہونے کے بعد تحریک عدم اعتماد کا سوچیں گے۔ دوسری شرط ان ہاؤس تبدیلی کی صورت میں تین ماہ میں الیکشن کرانا ہوں گے۔نوازشریف نے شرائط اہم ملکی شخصیت کے قریبی عزیز سے ملاقات میں رکھیں۔دوسری جانب سے بھی مریم نواز پر تحفظات قائم ہیں۔شریف خاندان کے خلاف کیسز پر بھی معاملات طے نہ ہو سکے۔اگلے ماہ کے وسط میں مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایاز صادق کو بھی نوازشریف نے اہمیت نہ دی، سرسری سی ملاقات کی۔ ایاز صادق کو ملاقات کے 5 روز بعد ملاقات کا وقت ملا لیکن نوازشریف سے اکیلے میں ملاقات نہ ہو سکی۔

Recent Posts

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

1 min ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

3 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

16 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

20 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

30 mins ago

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

50 mins ago