نیب نے ہمارے خاندان کے کسی فرد کو نہیں چھوڑا، لیکن قدم ڈگمگائے نہیں، نوازشریف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب نے ہمارے خاندان کے کسی فرد کو نہیں چھوڑا، لیکن اللہ کے کرم سے قدم ڈگمگائے نہیں، ہم ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر گامزن رہے، تین بار قوم نے ہمیں مینڈیٹ دیا، پاکستان کی خدمت کیلئے چنا، اللہ کے کرم سے ہم خوشحالی لے کر آئے،معیشت کو ترقی دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ محمد رفیق شہید کے 49ویں یوم شہادت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نوازشریف نے کہا کہ شہیدخواجہ محمد رفیق

نے تمام عمر جمہوریت کے قیام کیلئے جدوجہد کی، خواجہ رفیق ہمیشہ غریبوں، مزدوروں اور دکھی انسانیت کیلئے بات کرتے تھے، عوام کا استحصال کرنے والی قوتوں کے ہمیشہ مخالف رہے، وہ ایک خالص جمہوری سیاسی رہنماء تھے، غریب پروری ان میں کوٹ کوٹ کربھری ہوئی تھی، حب الوطنی پاکستان سے محبت ان کا خاصا تھی، ان کے چلے جانے سے ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہوگیا، جس کو آج تک محسوس کیا جارہا ہے، اس طرح کے بے لوث اور سیاسی رہنماء کم پیدا ہوتے ہیں، مجھے خوشی ہے، ان کے بیٹے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق بھی اپنے والد کے نقش قدم پر گامزن ہیں، دونوں بھائیوں نے جبر اور ظلم کیخلاف جیلیں برداشت کیں لیکن اپنے مئوقف سے پیچھے نہیں ہٹے، خواجہ برادران مسلم لیگ ن کے شانہ بشانہ رہے۔انہوں نے کہا کہ میرے بھتیجے یوسف جیل میں ان کے ساتھ رہے، وہ چھوٹا بچہ ہے نیب نے ان کو بھی خواہ مخواہ پکڑ لیا، وہ ان کی داستان سناتے ہیں کہ کس طرح انہوں نے جوانمردی سے جیل کاٹی ، نیب نے ہمارے خاندان کے کسی فرد کو نہیں چھوڑا، لیکن اللہ کے کرم سے قدم ڈگمگائے نہیں، ہم ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر گامزن رہے، ہم ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر گامزن رہے، بہت عرصے کے بعد کچھ چہرے آج نظر آرہے ہیں۔تین بار قوم نے ہمیں مینڈیٹ دیا، پاکستان کی خدمت کیلئے چنا، اللہ کے کرم سے ہم خوشحالی لے کر آئے۔معیشت کو ترقی دی، یہ شخص یہاں بیٹھے ہیں ان کا نام محمد اسحاق ڈار ہے، ان کو دنیا یاد کرتی ہے، آج کے لوگوں کو بھی آپ دیکھا ہے ٹی وی پر آکر کبھی کچھ تو کبھی کچھ کہہ جاتے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک کچھ کہہ رہا ہے، وزیرخزانہ کچھ کہہ رہا ہے، باقی ایڈوائزر کچھ کہہ رہے ہیں۔بات کسی سے بھی نہیں بن رہی، اس شخص کو کریڈٹ ملنا چاہیے یہ شخص گھر سے بے گھر ہوا ہے، اس کا کیا قصور ہے؟اس شخص نے کیا جرم کیا ہے؟ پاکستان کا کیا چوری کیا اور لوٹا ہے؟لیکن گھر بار سے محروم کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

5 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

9 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

19 mins ago

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

40 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

45 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

48 mins ago