ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی میڈیا نے کہا ہےکہ صدر ٹرمپ ایران کی قیادت کے خاتمےکی کوشش کر رہے ہیں مگر اس کے بعدکاکوئی منصوبہ موجود نہیں۔

امریکی میڈیا نے بتایا کہ امریکاکا آمرانہ حکومتوں کوگراکر جمہوریت قائم کرنےکا ریکارڈ متنازع اور پیچیدہ رہاہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کاریکارڈ اُن مواقع پربھی متنازع رہا جب بعدکےمرحلےکےلیےواضح منصوبہ موجود تھا۔

امریکی میڈیاکے مطابق ایسی کوششیں زیادہ تر مایوسی کا سبب بنی ہیں۔ ان کوششوں کے نتیجے میں ایسے ممالک سامنےآئےجوبدستور تنازعات کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسے ممالک نے امریکا کےکردارکے خلاف بغاوت کی یاپھر مضبوط امریکی اتحادی شمار ہی نہیں ہوئے۔

WhatsApp
Get Alert