عامر خان نے اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے خفیہ تیسری شادی کرلی؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور دنگل اسٹار فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے تقریباً 15 برس تک شادی شدہ رہنے کے بعد رواں برس اگست میں اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔ دونوں کی طلاق کی وجہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا جارہا تھا جو فلم ’’دنگل‘‘ میں عامر خان کی بیٹی بنی تھیں۔

اب عامر خان کی تیسری شادی کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بعد لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں کہ دونوں اداکار خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
تو کیا عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ اب شادی شدہ ہیں؟ سچ کیا ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ حال ہی میں ٹوئٹر پر عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی ایک تصویر وائرل ہوئی اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فاطمہ ثنا شیخ عامر خان کی تیسری بیوی ہیں۔ تاہم اس بات میں کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی یہ تصویر حقیقی ہے بلکہ اسے کمپیوٹر پر ایڈٹ کیا گیا ہے۔

یہ تصویر دراصل عامر خان اور ان کی سابق دوسری بیوی کرن راؤ کی ہے جو انہوں نے ایک منگنی کی تقریب میں کھنچوائی تھی۔ کسی نے اس تصویر کو ایڈٹ کرکے اس میں کرن راؤ کی جگہ فاطمہ ثنا شیخ کا چہرہ لگادیا۔

لہذا تصویر کی حقیقت سے ثابت ہوگیا کہ فی الحال عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ نے خفیہ طور پر کوئی شادی نہیں کی۔ تاہم مستقبل میں دونوں شادی کریں گے یا نہیں اس بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ کرن راؤ عامر خان کی دوسری اہلیہ تھیں جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد راؤ ہے۔ جب کہ ان کی پہلی بیوی کا نام رینا دتا ہے جس سے ان کے دو بچے ایرا اور جنید ہیں۔ عامر خان کی پہلی شادی کا انجام بھی طلاق کی صورت میں ہوا تھا۔

Recent Posts

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

44 mins ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

47 mins ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

56 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

60 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

1 hour ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

1 hour ago