: 21 رمضان کے مرکزی جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان منظور، ڈی آئی جی کوئٹہ کی زیر صدارت اہم اجلاس


کوئٹہ (ڈیلی قدرت نیوز) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ کی زیرِ صدارت 21 رمضان المبارک کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات اور شہر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان، ایس ایس پی دوستین دشتی، شیعہ کانفرنس کے صدر اور معززین بشمول عاشق حسین، کاظم علی، امیر بختیار کربلائی، خادم آغا، ہاشم موسوی کے علاوہ تاجر رہنماں رحیم آغا، عبدالرحیم کاکڑ، امر الدین آغا، حضرت علی اچکزئی، یسین مینگل، اسلم رند اور جید علما کرام مفتی محمد احمد خان، قاری غلام یسین، ڈاکٹر عطا الرحمن اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 21 رمضان کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پولیس روایتی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے تحت جلوس کے راستوں پر سبیل کا اہتمام بھی کرے گی۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے تمام مکاتبِ فکر اور تاجر برادری نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز امام خمینی کے فاتحہ میں سنی، شیعہ علما اور تاجروں کی مشترکہ شرکت کو اتحادِ بین المسلمین کا عملی مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی اتحاد دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سب سے بڑی دیوار ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیشِ نظر انٹیلیجنس بیسڈ سرچ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اور کسی بھی شرپسند عنصر کو اس مقدس موقع پر شہر کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ ڈی آئی جی نے واضح کیا کہ سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور وہ خود ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہ کر تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے۔اجلاس میں علما کرام اور تاجروں سے اپیل کی گئی کہ وہ جلوس کے طے شدہ روٹس پر قائم رہیں تاکہ سیکیورٹی پلان کو مثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ساتھ بھی تفصیلی میٹنگ ہو چکی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ انہوں نے 31 جنوری کی کامیاب کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہم پہلے بھی کامیاب ہوئے اور آئندہ بھی شرپسندوں کو شکست دیں گے۔ آخر میں تمام مکاتبِ فکر سے اپیل کی گئی کہ وہ اس حساس موقع پر اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں اور پولیس کو اپنی قیمتی تجاویز دیں تاکہ 21 رمضان کا جلوس مکمل طور پر پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہو سکے۔

WhatsApp
Get Alert