سیاسی حلقوں نے اس بات کو بھی نوٹ کیا ہے کہ زرداری نے مسلم لیگ ن پر اور میاں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی پرتنقید سے گریز کیا ہے . اسے مشترکہ جدوجہد کی ابتداء سے تعبیر کیا جا رہا ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کی گرینڈ الائنس کی خواہش رکھنے والی سیاسی شخصیات ایک بار پھر سرگرم عمل ہو گئی ہیں . . .
اوکاڑہ(قدرت روزنامہ) زرداری اور شہباز شریف کا ایک ہی دن حکومت کے خلاف سخت مؤقف کا اظہارسیاسی حلقوں میں اہمیت اختیار کر گیا ہے.
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے معتدل حلقےاپوزیشن جماعتوں کے کم سے کم نکات پر اتفاق کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں . زرداری کے لاہور قیام کے دوران ان کی شہباز شریف سمیت ن لیگ کی مرکزی قیادت سے ملاقات کے امکانات بڑھ گئے ہیں .
متعلقہ خبریں