’ فحش فلموں اور جنسی خواہشات ابھارنے والے مواد میں فرق ہوتا ہے ‘شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے آ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈاداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرااور ان کے ساتھی ریان تھورپے فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا تھااور اب انہیں عدالت نے 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹھی کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ اداکارہ نے راج کندرا کی ایپلی کیشن ” ہاٹ شاٹس “ کے ساتھ تعلق سے انکار کر دیاہے اور ان کے مطابق ’ جنسی خواہشات کو ابھارنے والے مواد ‘ اور فحش فلموں میں فرق ہو تاہے ۔ ذرائع کا کہناتھا کہ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے شوہر کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ راج کندرا فحش فلمیں بنانے میں ملوث نہیں ہیں ۔

پولیس نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ہارڈ ڈسک اور کمپیوٹر تحویل میں لیا تھا ، جس میں سے 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد ہوئی تھیں ، اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے کندرا کی ’ ویان انڈسٹریز ‘ سے استعفیٰ کیوں دیا تھا ۔پولیس نے اب تک فحش فلموں کے معاملے میں 11 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جبکہ راج کندرا کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ سازش کا کلیدی کردار ہے اور پولیس کے پاس اس حوالے سے واضح ثبوت موجود ہیں ۔

Recent Posts

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

2 hours ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

2 hours ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

2 hours ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

2 hours ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

3 hours ago