ہربھجن سنگھ نے تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ہربھجن سنگھ نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ تمام اچھی چیزیں اپنے اختتام کو پہنچتی ہیں اور آج میں بھی اس کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں جس نے مجھے زندگی میں سب کچھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے اس 23 سالہ طویل سفر کو خوبصورت اور یادگار بنایا۔خیال رہے کہ ہربھجن سنگھ گزشتہ 6 برس سے بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
انہوں نے آج باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ ہربھجن سنگھ نے بھارت کے لیے 1998 میں ڈیبیو کیا تھا، وہ آخری بار اس سال کے آغاز میں آئی پی ایل میں ایکشن میں نظر آئے تھے۔

Recent Posts

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

22 mins ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

26 mins ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

34 mins ago

ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری

  دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل…

37 mins ago

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

3 hours ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

3 hours ago