کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 8 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سی اے اے حکام کے مطابق یہ تمام مسافر سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوکر آئے تھے، جن کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پہنچنے پر مسافروں کے ریپڈ کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے تو وہ مثبت آ گئے۔سی اے اے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا تمام مسافروں کو کورنگی میں محکمۂ صحت سندھ کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 898 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 728 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 529 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 652 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 54 ہزار 301 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…