ضلع کورنگی میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے نظام کا افتتاح کردیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے ضلع کورنگی میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے نظام کا افتتاح کردیا گیا . وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ضلع کورنگی میں گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے نظام کا افتتاح کردیا، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیرِ انتظام ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں ہر گھر سے کچرا اٹھانے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں اور اس نظام کو چلانے کے لئے گینسو( Gansu) کنسٹرکشن ہیوی انڈسٹری ٹیکنالوجی پاکستان کو ٹھیکا دیا گیا ہے .

ضلع کورنگی سے روزانہ تقریباً 2 ہزار ٹن کچرا اٹھانے سمیت سڑکوں، بازاروں اور گلیوں کی صفائی کے انتظام کے لئے افرادی قوت کے ساتھ ساتھ جدید مشینری بھی استعمال کی جائے گی، اس عمل کا آغاز کورنگی انڈسٹریل ایریا سے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا جارہا ہے جب کہ اگلے تین ماہ میں پورے ضلع کورنگی میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے اس نظام کو مکمل فعال کردیا جائے گا . تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کراچی میں صفائی کے نظام کو اعلیٰ معیار پر استوار کرنے کے لئے محنت سے کام کررہی ہے اور اب پورا کراچی صاف ستھرا نظر آئے گا . . .

متعلقہ خبریں