اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا اور لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈ کی بیٹی مسابا گپتا 1983 میں کھیلے گئے عالمی کپ کرکٹ کا فائنل میچ نہ دیکھ سکیں۔یقیناً اس کی وجہ یہ ہے کہ مسابا اس آئیکونک میچ کے چھ برس پیدا ہوئیں۔اس میچ میں ایک طرف اگر ان کے والد اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر تھے تو دوسری جانب اس فائنل کی فاتح ٹیم اور مسابا کا ملک بھارت تھا۔ اس حوالے سے مسابا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کا بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ وہ اپنے والد کا یہ میچ دیکھنے کے لیے اس دنیا میں موجود نہیں تھیں۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مسابا نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے 1983 کے عالمی کرکٹ میچ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے، جس میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 43 رنز سے ہرا کر عالمی کپ اپنے نام کیا تھا۔
گو کہ ویوین رچرڈز اس میچ میں ناکام رہے تھے مگر پھر بھی انھوں نے اس اننگز میں اپنے تمام ساتھیوں سے زیادہ رنز بنائے تھے، ویوین رچرڈز، بھارتی کپتان اور تاریخ ساز آل راؤنڈر کپل دیو کے ایک ناقابل یقین کیچ پر آؤٹ ہوئے تھے۔
مسابا نے میچ کے بارے میں گفتگو کے موقع پر حال ہی میں اس تاریخی میچ کے حوالے سے ریلیز ہونے والی فلم 83 پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کا تھیٹر میں آنے تک انتظار نہیں کرسکتیں کیونکہ میری والدہ بھی اس کا حصہ ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…