ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ ،لاہور سے کراچی سمیت دیگر شہروں کا کرایہ کتنا ہوگیا؟جانیے

لاہور(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور سے راولپنڈی کیلئے ایگزیکٹو کا کرایہ 2250سے بڑھ کر 2480روپے ہو گیا۔
لاہور سے راولپنڈی کیلئے ایگزیکٹو پلس کا کرایہ 3350سے بڑھ کر 3680روپے ہو گیا۔
لاہورسے کراچی کا کرایہ 3ہزار روپے اضافے کے ساتھ 13200روپے ہو گیا۔
لاہور سے مری کا کرایہ 3100سے بڑھ کر 3720روپے ہو گیا۔
لاہور سے صادق آباد کا کرایہ 700روپے اضافے کے ساتھ 4200روپے ہو گیا۔
لاہور سے ملتان کا نیا کرایہ 3150سے بڑھ کر 3750روپے ہو گیا۔
لاہور سے سیالکوٹ کا نیا کرایہ 1800سے بڑھ کر 2150روپے ہو گیا۔
لاہور سے پاکپتن کا کرایہ 350روپے اضافے کے ساتھ 1750روپے ہو گیا۔
لاہور سے سرگودھا کا نیا کرایہ 350روپے اضافے کےساتھ 2000روپے ہو گیا۔
