تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے لاہور میں نالج پارک کے افتتاح پر اپوزیشن لیڈر شہباز نے طنزیہ ٹوئیٹ کیا ہے . شہباز کا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کا دورہ لاہور اور نئے نام سے نالج پارک کا دوبارہ افتتاح کرنا گھبراہٹ پر قابو پانے کی کوشش تھی . انہوں نے لکھا کہ خیبرپختونخوا انتخابات میں بری طرح ہارنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اب پنجاب کو”مینیج" کرنے نکلے ہیں . ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بھول گئے ہیں کہ یہ عوام کے 'بدلہ' لینے کا وقت ہے، مہنگائی، بے روزگاری اوران کی نااہلی کا بدلہ . اس سے قبل ن لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف اکتوبر2014ء میں نالج پارک کا افتتاح کر چکے ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ اس کا افتتاح کیا . انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح چھوڑیں اور گھر جانے کی منصوبہ بندی کریں، عوام کو آپ کی جھوٹی تختیاں نہیں بلکہ رخصتی چاہیے . اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح و شام نوازشریف اور شہباز شریف پر الزام لگاؤ، جھوٹے مقدمات بناؤ اور ان کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگاؤ، نالج پارک کے لیے زمین کا حصول، منصوبہ بندی اور تمام کام وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 2014ء میں مکمل کر چکے ہیں، نالج پارک کے ساتھ اٹلی کی یونیورسٹی کے اشتراک سے یونیورسٹی کے قیام کا معاہدہ بھی شہباز شریف کر چکے ہیں، آپ تو شہباز شریف کی بنائی ای لائبریری کے منصوبہ اور اشتہار بھی چرانا شروع ہوگئے ہیں . انہوں نے کہا کہ 2017ء میں قذافی اسٹیڈیم سمیت پنجاب میں 21 ای لائبریریز بنائی گئیں تھیں،عمران صاحب نے شہباز شریف کی بنائی ہوئی تمام لائبریریاں بند کر دیں، لائبریریوں کے منصوبے کی نیب تحقیقات شروع کرائی اور فنڈز بند کرا دیے گئے جبکہ دسمبر2021ء میں نیب کو کوئی کرپشن نہ ملنے پر کیس بند کرنا پڑا . . .
لاہور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں بری طرح ناکامی کے بعد وزیر اعظم پنجاب کو سنبھالنے نکلے ہیں . عمران خان کا لاہور میں نالج پارک کا دوبارہ افتتاح کرنا گھبراہٹ پر قابو پانے کی کوشش تھی .
متعلقہ خبریں