گورنر سندھ اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے درمیان گیس بحران پر ناراضگی کا معاملہ حل ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گورنر سندھ اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے درمیان گیس بحران پر ناراضگی کا معاملہ حل ہو گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے دونوں رہنماؤں کے درمیان وزارت داخلہ کے دفتر میں ملاقات کروا کے معاملہ حل کروایا۔ تفصیلات کے مطابق گیس بحران پر تحریک انصاف کے بہت سے اراکین اس وقت وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ساتھ ناراض ہیں جس کا وہ اظہار بھی کر چکے ہیں۔
اسی طرح گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی حماد اظہر سے نالاں تھے جس پر فواد چودھری نے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کروا کے ناراضگی کا معاملہ حل کروا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات کی جانب سے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات وزارت اطلاعات کے دفتر میں کروائی گئی۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ میرا آپ سے اتنا ہی شکوہ ہے کہ ہمارے کراچی میں گیس کے مسائل ہیں، کراچی کو گیس ملنی چاہیے۔

جس پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آپ بڑے بھائی ہیں میرے، کراچی میں گیس پریشر کے مسائل اس لیے سامنے آ رہے ہیں کہ وہاں انڈسٹری نے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن کو اسٹے آرڈر ختم کروانے کا کہہ دیا ہے۔ حماد اظہر نے کراچی میں گیس کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ناراضگی ختم ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس پر فواد چودھری نے معاملات کو آپس میں ہی حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کا دفاع کرنا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گیس بحران پر حکومتی اراکین نے کھل کر اظہار خیال کیا تھا۔ اراکین نے شکوہ کیا کہ ملک میں گیس نہیں ہے، گھریلو اور صنعتی صارفین سب ہی احتجاج کر رہے ہیں۔ شکوہ کرنے والوں میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی پیش پیش تھے جنہوں نے وزیر توانائی حماد اظہر کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم سے حماد اظہر کے رویے کی شکایت کی اور کہا کہ وزیراعظم صاحب! حماد اظہر صاحب ہمارا فون تک نہیں سنتے، وزیراعظم سے رابطہ کرنا آسان ہے تاہم حماد اظہر سے مشکل۔ جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ آپ کو ہر روز میسج کرتا ہوں، لگتا ہے آپ کسی غلط نمبر پر میسجز کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ گیس کی قلت ہے، کراچی میں گیس بحران سنگین ہے، گیس بحران کے حل کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں، حماد اظہر صاحب، سندھ کی انڈسٹری بھی سراپا احتجاج ہے، آپ اگر انہیں گیس نہیں دے سکتے تو کم از کم ان سے مل تو لیں۔ اس موقع پر ایک حکومتی رکن نے کہا کہ حماد صاحب پنجاب کی انڈسٹری سے بھی ملاقات کرلیں ان کا بھی یہی شکوہ ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

2 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

2 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

2 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

3 hours ago