پھر کہتا ہوں کچھ ہونے والا ہے، سر دار ایاز صادق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پھر کہتا ہوں کچھ ہونے والا ہے۔ایک انٹرویومیں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں نہ تو اشارہ ملا اور نہ ہی اشارے کی ضرورت ہے، کچھ نہ کچھ ہونا ضرور ہے، وقت پر بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، اس طرح کے تجربے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئے، اس طرح کے تجربوں کی وجہ سے ہی ہم مزید پیچھے جاتے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ لوگ اس تجربے کو فارغ اور ناکامی قرار دے چکے ہیں، اگر عمران خان 5 سال حکومت کرتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی اپنی جماعت میں بہت دراڑیں ہیں، جتنا وقت اس حکومت کو ملے گا ملک کیلئے تباہی ہے، لوگوں کو خدشات ہیں کہ کہیں یہ ملک کو لے نہ ڈوبیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کی مدد نہیں چاہیے، ہمیں اللّٰہ تعالیٰ کی مدد چاہیے، اپوزیشن کے کئی لوگوں کو نیب نے گرفتار کیا، پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو بلایا اور چھوڑ دیا۔ایاز صادق نے کہا کہ برداشت صرف پیپلز پارٹی یا ن لیگ نے نہیں کیا، اب عوام بھی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن کے انبار لگ گئے ہیں اور نیب سو رہا ہے، عوام اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

1 hour ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

2 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

2 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

2 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

3 hours ago