اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں معیشت کے بہت مسائل ہیں موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں۔ ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے دعا ہے کہ ان سے نکل جائے، عوام جتنی تکلیف میں آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کے بہت سے مسائل ہیں، موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق چنیوٹ میں نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام آج جتنی تکلیف میں ہے پہلے نہیں تھی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے، عوام کو مزید ذلیل ہونے سے بچائیں، ملک میں معیشت کے بہت مسائل ہیں موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے دعا ہے کہ ان سے نکل جائے۔
جہانگیر ترین سے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا مجھ سے بہتر جانتا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…