عثمان بزدار کی سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی سربراہی میں قائم 5کمپنیوں کی بھرپورتعریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عثمان بزدار کی سابق وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں قائم کمپنیوں میں سے 5 کی تعریف، 2018 میں 56کمپنیوں کے قیام کے فوری بعد اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان نے ان کمپنیوں کیخلاف کیس شروع کردیا تھا ۔ روزنامہ جنگ میں قاسم عباسی کی شائع خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سابقہ ​​پنجاب حکومت میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سربراہی میں قائم 56 میں سے 5 بڑی کمپنیوں کی غیر معمولی کارکردگی پر تعریف کی ہے۔ 2018 میں جب یہ کمپنیاں قائم ہوئی تھیں اس کے فوری بعد اس وقت

کے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ان 56 کمپنیوں کے خلاف کیس شروع کردیا تھا جیسا کہ ان کے مطابق ان کمپنیوں کے سربراہان اور دیگر ملازمین کو بلا جواز تنخواہوں پر رکھا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے نیب کو پنجاب میں ان کمپنیوں میں ہونے والی تقرریوں کی جامع رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔2019 میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے بھی ریمارکس دئیے تھے کہ ان 56 کمپنیوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ تاہم وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 22 دسمبر کو پنجاب کی ان 56 کمپنیوں میں سے 5 بڑی کمپنیوں کو غیر معمولی کارکردگی پر تعریفی خط جاری کیا۔ ان کمپنیوں میں سے ہر ایک کو بھیجے گئے خط میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر آپ کے ادارے کے معائنے کرتے ہوئے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ نےمذکورہ ادارے کی کارکردگی کو ʼغیر معمولی قرار دیا۔ خط میں وزیراعلیٰ نے ان پانچ کمپنیوں میں سے ہر ایک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کمپنیوں کی جانب سے حکومت پنجاب کے لیے بہترین کارکردگی اور ڈیلیور کرنے کی کوشش جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جن پانچ کمپنیوں کو سراہا گیا ان میں انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی، پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ، پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی اور قائداعظم سولر پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا فلسطین پر حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی نے فلسطین پر حکومت کی منعقدہ اے پی سی میں…

1 min ago

بانی پی ٹی آئی کو رہا کرواکر واپس لے جانیوالے خود غائب ہوگئے : امیر مقام

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ…

8 mins ago

پی ٹی ایم جیسی قوم پرست جماعت پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پرستی کو دبانے کی کوشش ہے ‘سردار اختر مینگل

پاکستانی مقتدرہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کی مذمت کا سلسلہ جاری…

18 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین…

30 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

31 mins ago

کراچی دھماکا خودکش قرار، غیر ملکیوں کی گاڑی سے بارود سے بھری کار ٹکرائی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئر پورٹ…

45 mins ago