زلزلے کے شدید جھٹکے ،درو دیوار ہل گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں . نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سمیت گردو نواح میں تقریباً ہفتے کی صبح 11 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے .

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز قلات سے 40 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا . زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلے سے اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں . .

متعلقہ خبریں