کافی سے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسمانی وزن میں اضافہ باآسانی جبکہ اس میں کمی لانا آسان نہیں ہوتا مگر ناممکن بھی نہیں ہے، وزن میں کمی لانے کے لیے اگر چند غذاؤں کا صحیح استعمال کر لیا جائے تو یہ نقصان پہنچانے کے بجائے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی کے صحیح استعمال کے نتیجے میں بڑھے ہوئے وزن اور اضافی کولیسٹرول میں کمی آتی ہے، کافی میں موجود کیفین کے سبب میٹابولزم 3 سے 11 فیصد تیز ہوتا جاتا ہے جو کہ مجموعی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے جبکہ کافی کے استعمال سے چربی گھلنے کا عمل بھی 10 سے 29 فیصد تک تیز ہوجاتا ہے۔ماہرین کی جانب سے تجویز دی جاتی ہے کہ کافی کے استعمال کے دوران چینی یا زیادہ کیلوریز والے دیگر اجزا کا استعمال کرنے سے گریز کریں ورنہ اس کا صحت پر فائدے کے بجائے نقصان ہوگا۔
ماہرین کا کافی سے متعلق کہنا ہے کہ کافی کے مکمل طور پر فوائد حاصل کرنے کے لیے اسے بغیر چینی اور دودھ کے استعمال کیا جائے تو یہ ایک بہترین ’فیٹ کٹر ڈرنک‘ ( چربی پگھلانے کے لیے بہترین مشروب) ثابت ہوتا ہے۔ماہرین فٹنس و غذائی ماہرین کے مطابق کافی کا استعمال جم جانے سے قبل اگر کر لیا جائے تو اس کے اثرات دو گنا بڑھ جاتے ہیں اور وزن مزید تیزی سے کم ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جم جانے یا گھر میں ہی ورزش سے قبل تھوڑی سی بلیک کافی پی لینی چاہیے کیونکہ ورزش کرنے سے پہلے جسم کو تھوڑی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا ورزش سے 30 منٹ پہلے کافی کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق بلیک کافی کی یہ خصوصیت ہے کہ اس میں کیفین موجود ہوتی ہے جس سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے اور انسان بہتر طور پر زیادہ دیر کے لیے ورزش کرکے زیادہ کیلوریز جلانے میں کامیاب رہتا ہے۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

14 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

37 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

54 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago