اکاؤنٹ پر 160 کے قریب ویڈیوز موجود ہیں، جن کے پس منظر میں موسیقی یا گانے بھی شامل کیے گئے . پہلی ویڈیو اگست میں اپ لوڈ کی گئی تھی جبکہ سوا لاکھ سے زائد فالوورز ہیں . پہلی ویڈیو پنجاب اسمبلی میں تقریر کے دوران وزیراعلیٰ کی پڑھی گئی شاعری کی ہے . یاد رہے کہ 2017ء میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن بائیٹ ڈینس کی طرف سے متعارف کی گئی تھی، جو انتہائی کم عرصہ میں عوام کی پسندیدہ ایپ بن گئی . اس ایپلی کیشن کو ہرعمر کا انسان استعمال کررہا ہے، ٹک ٹاک 33 زبانوں میں موجود ہے، دنیا بھر سے لوگ اپنی ویڈیو اس پر اپ لوڈ کرتے ہیں . پاکستان میں بھی ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں . پاکستان میں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ٹک ٹاک کے بخار میں مبتلا ہے، ٹک ٹاک نے ایسے بے شمار لوگوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا جنہیں شاید کوئی جانتا تک نہیں تھا، اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان میں سے کئی افراد راتوں رات اس ایپلی کیشن کے ذریعے اسٹار بن گئے . رواں برس ستمبر میں ٹک ٹاک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان بھی کی تھا . ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اہم مارکیٹ ہے جب کہ ٹک ٹاک تک رسائی بحال ہوتے ہی نئے منصوبے اور سرمایہ کاری لائیں گے . ٹک ٹاک نے تمام معاملات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر قابل عمل حل نکال رہے ہیں . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھی اکاؤنٹ کا بھی انکشاف ہوا . تفصیلات کے مطابق اگرچہ وزیر اعلیٰ یا ان کی ٹیم نے اکاؤنٹ کی تصدیق یا تر دیدنہیں کی لیکن عثمان بزدار کے نام سے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں .
متعلقہ خبریں