160 ویڈیوز، وزیراعلیٰ پنجاب کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ) شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھی اکاؤنٹ کا بھی انکشاف ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اگرچہ وزیر اعلیٰ یا ان کی ٹیم نے اکاؤنٹ کی تصدیق یا تر دیدنہیں کی لیکن عثمان بزدار کے نام سے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ اکاؤنٹ پر 160 کے قریب ویڈیوز موجود ہیں، جن کے پس منظر میں موسیقی یا گانے بھی شامل کیے گئے ۔
پہلی ویڈیو اگست میں اپ لوڈ کی گئی تھی جبکہ سوا لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ پہلی ویڈیو پنجاب اسمبلی میں تقریر کے دوران وزیراعلیٰ کی پڑھی گئی شاعری کی ہے۔ یاد رہے کہ 2017ء میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن بائیٹ ڈینس کی طرف سے متعارف کی گئی تھی، جو انتہائی کم عرصہ میں عوام کی پسندیدہ ایپ بن گئی۔

اس ایپلی کیشن کو ہرعمر کا انسان استعمال کررہا ہے، ٹک ٹاک 33 زبانوں میں موجود ہے، دنیا بھر سے لوگ اپنی ویڈیو اس پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔

پاکستان میں بھی ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ پاکستان میں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ٹک ٹاک کے بخار میں مبتلا ہے، ٹک ٹاک نے ایسے بے شمار لوگوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا جنہیں شاید کوئی جانتا تک نہیں تھا، اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان میں سے کئی افراد راتوں رات اس ایپلی کیشن کے ذریعے اسٹار بن گئے۔
رواں برس ستمبر میں ٹک ٹاک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان بھی کی تھا۔ ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اہم مارکیٹ ہے جب کہ ٹک ٹاک تک رسائی بحال ہوتے ہی نئے منصوبے اور سرمایہ کاری لائیں گے۔ ٹک ٹاک نے تمام معاملات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر قابل عمل حل نکال رہے ہیں ۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

4 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

5 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

5 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

5 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

6 hours ago