کراچی: گرین لائن سروس بس کا آغاز ہو گیا

(قدرت روزنامہ)کراچی والوں کے لئے گرین لائن بس سروس آج سے شروع ہو گئی ابتدائی طور پر بس سروس کچھ گھنٹوں کے لئے چلے گی وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں رواں ماہ کی 10 تاریخ کو گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابقک راچی والوں کے لیے گرین لائن بس منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا سرجانی ٹاؤن بس ڈپو سے پہلی مسافر بس نمائش چورنگی سے روانہ ہو گئی، پہلے مرحلہ میں 22 اسٹیشنز میں سے 11 اسٹیشن فعال کیئے گئے ہیں مسافروں کے لئے کم سے کم کرایہ 15 روپے سے 55 روپے وصول کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق بس سروس ابتدائی طور پر صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک چلے گی اس دوران 15 دن آزمائشی طور پر 80 میں سے صرف 25 بسیں 4 گھنٹے کیلئے چلائی جائیں گی۔

ترجمان سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے مطابق 10جنوری سے گرین بس آپریشن مکمل طور پر فعال اور اوقات کار میں بھی اضافہ کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گرین لائن بس منصوبے کا اعلان جولائی 2014 میں( ن) لیگ کی وفاقی حکومت نے کیا تھا۔ 26 فروری 2016 کو اس 17.8 کلومیٹر طویل سرجانی سے گرومندر تک ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا گیا-

ابتدائی منصوبے کے مطابق گرین لائن کا روٹ سرجانی ٹاون سے بزنس ریکاررڈ روڈ تک تھا اور منصوبے کو 6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کرنا تھا تاہم بعد ازاں منصوبے کے روٹ کو پہلے جامع کلاتھ اور پھر ٹاور تک بڑھا دیا گیا۔ اس طرح منصوبے کی لاگت بھی 27 ارب روپے سے بڑھ گئی۔

گرین لائن کے روٹ پر 22 اسٹاپس بنائے گئے ہیں اور ان بس اسٹاپس پر مسافروں کے لیے لفٹس، بزرگ اور خصوصی افراد کے لیے ویل چیئر ریمپ بنائے گئے ہیں تمام بس اسٹاپس پر کینٹن، واش روم اور ٹکٹ بوتھ بھی بنائے گئے ہیں ایک اندازے کے مطابق چین سے منگوائی گئیں 80 جدید بسوں میں یومیہ ڈیڑھ لاکھ افراد سفر کرسکیں گے۔

گرین لائن بس منصوبے کے لیے چین سے منگوائی گئی بسیں 18 میٹر لمبی ہیں اور ان بسوں کے اندر ڈرائیور کے لیے کاک پٹ کیبن بنایا گیا ہے۔ سیٹوں کے لحاظ سے ایک بس میں 44 افراد کے بیٹھنے کی سہولت موجود ہے جبکہ 180 افراد بس میں سفر کر سکتے ہیں۔

مکمل طور پر ائیرکنڈیشن بس میں معذور افراد کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے جبکہ دوران سفر مسافر وائی فائی، موبائل چارجنگ پورٹ بھی استعمال کر سکیں گے دوران سفر مسافر انٹرٹینمنٹ اسکرین سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

بس کے دونوں اطراف تین تین ہیڈولیک کنٹرول دروازے ہیں جن میں ریمپ کی سہولت بھی موجود ہے اور بس میں اشتہارات لگانے کے لیے 18 جگہیں مختص ہیں بس میں نگرانی کے لیے 5 کیمرے لگائے گئے ہیں جو دوران سفر کنٹرول روم سے بذریعہ انٹرنیٹ منسلک ہوں گے۔

کراچی کی گرین لائن بس کی خرابی کی صورت میں 2 خصوصی جدید ٹرک ہر وقت تیار رہیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً ایکشن میں آئیں گے۔ گرین لائن کے بس ڈپو میں واشنگ ایریا اور پمپنگ اسٹیشن بھی بنائے گئے ہیں اور سرجانی ٹاؤن میں ڈرائیورز حضرات کے لیے ریسٹ روم بھی بنائے گئے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان نے افغانستان کے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی تناؤ سے متعلق افغان وزارت خارجہ…

1 min ago

’میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ‘ نوجوان لڑکی کے سوال پر ارباز خان کا دلچسپ جواب

  ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی…

8 mins ago

سیکیورٹی خطرات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے کیسز ملتوی کرنیکی کی درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سیکیورٹی تھریٹس کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی عمران…

12 mins ago

عرب شہری کی ملازمہ کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ عدالت نے سخت سزا سنا دی

دبئی (قدرت روزنامہ )امارات میں عرب شہری کو خاتون ملازمہ کے گال پر ہاتھ رکھنا…

19 mins ago

غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ اس وقت بدترین بمباری…

23 mins ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کس بیماری میں مبتلا ہو گئے ؟ پریشان کن خبر

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا…

26 mins ago